ابنا: المنار ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ،جرمنی۔اور فرانس میں سعودی فوجیوں کی بحرین میں موجودگی کے خلاف مظاہرے ہوئے۔لندن میں ہونے والے مظاہروں میں آل سعود اور ال خلیفہ کے خلاف نعرے لگائے گئے اور بحرین سے سعودی فوجیوں کے فوری انخلا کا مطالبہ کیا گیا۔پیرس میں جمیعت الغدیراور دوسری تنظیموں کے اشتراک سے آل سعود اور ال خلیفہ کی آمرانہ پالیسیوں نیز انکی غیر جمہوری حکومتوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اوربحرین کے عوام کی مسالمت آمیز تحریک کی مکمل حمایت کا اعلان کیا گیاادھر برلن میں جمیعت الارشاد نے دوسری تنظیموں کے ساتھ ملکر بحرینی عوام سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے سعودی سفارتخانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور آل سعود اور آل خلیفہ کے خلاف نعرے لگائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
18 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 514407
یورپ کے مختلف شہروں میں بحرین میں سعودی فوجیوں کی موجودگی کے خلاف مظاہرے ہوئے ہیں۔